مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الوصايا— وصیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ وَصِيَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کی وصیت کا بیان
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : أَوْصَانِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلُ مِنِّي ، وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي . وَأَنْ أُحِبَّ الْمَسَاكِينَ وَأَدْنُوَ مِنْهُمْ ، وَأَنْ أَصِلَ رَحِمِي ، وَإِنْ قَطَعَتْنِي وَجَفَتْنِي . وَأَنْ أَقُولَ بِاللَّهِ لَا أَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ . وَأَنْ لَا أَسْأَلَ أَحَدًا شَيْئًا . وَأَنْ أُكْثِرَ مِنْ قَوْلِ : لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ، فَإِنَّهَا مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو الْجُوديِّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت کی تھی کہ میں اس شخص کا جائزہ لوں ، جو مجھ سے نیچے کا ہے ، میں اس شخص کی طرف نہ دیکھوں ، جو مجھ سے اوپر کا ہے اور یہ کہ میں مسکینوں سے محبت رکھوں اور ان کے قریب رہوں اور میں صلہ رحمی کروں ، اگرچہ وہ لوگ میرے ساتھ زیادتی کریں اور جفا کریں ، اور میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق بات کروں ، اور میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی علامت سے خوف زدہ نہ ہوؤں ، اور میں کسی سے کچھ نہ مانگوں اور میں کثرت کے ساتھ لا حول ولا قوة الا باللہ پڑھتا ہوں ، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوجودی ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔