مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الوصايا— وصیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ وَصِيَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کی وصیت کا بیان
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَبْعِ خِلَالٍ قَالَ : " لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا ، وَإِنْ قُطِّعْتُمْ أَوْ حُرِّقْتُمْ أَوْ صُلِبْتُمْ ، وَلَا تَتْرُكُوا الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا فَمَنْ تَرَكَهَا مُتَعَمِّدًا ، فَقَدْ خَرَجَ مِنَ الْمِلَّةِ . وَلَا تَرْكَبُوا الْمَعْصِيَةَ ؛ فَإِنَّهَا سُخْطُ اللَّهِ ، وَلَا تَشْرَبُوا الْخَمْرَ ؛ فَإِنَّهَا رَأْسُ الْخَطَايَا كُلِّهَا ، وَلَا تَفِرُّوا مِنَ الْمَوْتِ وَإِنْ كُنْتُمْ فِيهِ ، وَلَا تَعْصِ وَالِدَيْكَ ، وَإِنْ أَمَرَاكَ أَنْ تَخْرُجَ مِنَ الدُّنْيَا كُلِّهَا فَاخْرُجْ ، وَلَا تَضَعْ عَصَاكَ عَنْ أَهْلِكَ ، وَأَنْصِفْهُمْ مِنْ نَفْسِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ شُرَيْحٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ : لَا يُعْرَفُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سات باتوں کی وصیت کی تھی آپ نے فرمایا تھا : ” تم کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہرانا ، خواہ تمہیں کاٹ دیا جائے یا تمہیں جلا دیا جائے ، یا تمہیں مصلوب کر دیا جائے ، اور تم جان بوجھ کر نماز ترک نہ کرنا ، کیونکہ جو شخص جان بوجھ کر اسے ترک کرتا ہے ، وہ ملت سے خارج ہو جاتا ہے ، اور تم معصیت کا ارتکاب نہ کرنا ، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا باعث ہے اور تم شراب نہ پینا کیونکہ یہ تمام برائیوں کی جڑ ہے ، اور تم موت سے فرار اختیار نہ کرنا ، اگرچہ تم اس میں ہو ، اور تم اپنے والدین کی نافرمانی نہ کرنا ، اگرچہ وہ دونوں تمہیں یہ حکم دیں کہ تم اپنی پوری دنیا سے نکل جاؤ ، تو تم نکل جانا اور تم اپنے اہل خانہ سے عصا کو اُٹھا کے نہ رکھنا اور اپنی ذات کی طرف سے اُن کے ساتھ انصاف سے کام لینا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن شریح ہے ، امام ذہبی کہتے ہیں : یہ معروف نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔