مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الوصايا— وصیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ تَصَرَّفَ فِي مَرَضِهِ بِأَكْثَرَ مِنَ الثُّلُثِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنی بیماری کے دوران ایک تہائی سے زیادہ کا تصرف کرتا ہے
حدیث نمبر: 7088
وَعَنِ الْقَاسِمِ قَالَ : سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَنْ رَجُلٍ أَعْتَقَ عَبْدَهُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَلَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ، فَقَالَ : يَسْعَى فِي قِيمَتِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْقَاسِمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤محمد محی الدین
قاسم بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا : جو مرنے کے قریب اپنا غلام آزاد کر دیتا ہے اور اس شخص کا اس غلام کے علاوہ اور کوئی مال نہیں ہوتا اور اس شخص کے ذمہ قرض بھی ہوتا ہے ، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ غلام اپنی قیمت جتنی مزدوری کرے گا ( اور قیمت ادا کرے گا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور قاسم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔