مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الوصايا— وصیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ تَصَرَّفَ فِي مَرَضِهِ بِأَكْثَرَ مِنَ الثُّلُثِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنی بیماری کے دوران ایک تہائی سے زیادہ کا تصرف کرتا ہے
حدیث نمبر: 7089
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِيَّاكَ الْحِرْمَانَ فِي الْحَيَاةِ وَالتَّبْذِيرَ عِنْدَ الْمَوْتِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سِنَانٍ الْأَسَدِيُّ كَذَا هُوَ فِي النُّسْخَةِ وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ ابْنُ زِيَادٍ الْأَسْدِيُّ ، فَإِنْ كَانَ ابْنَ زِيَادٍ فَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” زندگی بھر محروم رکھنے ، اور موت کے وقت فضول خرچی کرنے سے بچ کے رہو ! “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سنان اسدی ہے نسخہ میں اسی طرح مذکور ہے لیکن بظاہر یہ لگتا ہے کہ ابن زیاد اسدی ہے کیونکہ اگر یہ ابن زیاد ہو ، تو پھر اس کے رجال صحیح کے رجال ہوں گے ۔