مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابٌ : فِيمَنْ نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ مَاشِيًا أَوْ يَخْزِمَ أَنْفَهُ أَوْ غَيْرِ ذَلِكَ . باب: اس شخص کا بیان ، جو یہ نذر مانتا ہے کہ وہ پیدل حج کو جائے گا ، یا اپنی ناک چھیدوا لے گا یا اس کے علاوہ کوئی اور ( نذر مانتا ہے )
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : مَا قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطِيبًا إِلَّا أَمَرَنَا بِالصَّدَقَةِ ، وَنَهَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ ، قَالَ : وَقَالَ : " أَلَا إِنَّ مِنَ الْمُثْلَةِ أَنْ يَنْذُرَ الرَّجُلُ أَنْ يَخْزِمَ أَنْفَهُ ، أَلَا وَإِنَّ مِنَ الْمُثْلَةِ أَنْ يَنْذُرُ الرَّجُلُ أَنْ يَحُجَّ مَاشِيًا فَلْيُهْدِ هَدْيًا وَلِيَرْكَبْ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ : خَزْمُ الْأَنْفِ ، وَالْحَجُّ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . وَلَفْظُ الطَّبَرَانِيِّ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْمُثْلَةِ ، وَيَقُولُ : " إِنَّ الْمُثْلَةَ أَنْ يَحْلِفَ الرَّجُلُ أَنْ يَحُجَّ مَقْرُونًا أَوْ مَاشِيًا ، وَمَنْ حَلَفَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ ، ثُمَّ لِيَرْكَبْ " . ¤سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے ، تو آپ نے ہمیں صدقہ دینے کا حکم دیا اور ہمیں مثلہ کرنے سے منع کیا آپ نے ایک مرتبہ یہ ارشاد فرمایا : مثلہ کرنے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ آدمی یہ نذر مانے کہ وہ اپنے ناک میں سوراخ کر لے گا ، خبردار ! مثلہ کرنے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ آدمی یہ نذر مانے کہ آدمی پیدل چل کر حج کے لئے جائے گا آدمی کو چاہیے ( کہ ایسی صورت حال میں ) وہ قربانی کا جانور ساتھ لے کے جائے اور سوار ہو جائے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، جس میں ناک چھیدوانے اور پیدل چلنے کا ذکر ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام طبرانی کے الفاظ یہ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع کیا ہے آپ نے یہ فرمایا ہے : ” مثلہ کرنے میں یہ بات شامل ہے کہ آدمی یہ حلف اٹھا لے کہ وہ رسی میں بندھ کر ، یا پیدل چل کر حج کے لئے جائے گا اور جو شخص اس طرح کی کسی چیز کا حلف اٹھا لیتا ہے ، تو اسے اپنی قسم کا کفارہ دے دینا چاہیے اور پھر سوار ہو جانا چاہیے “ ۔