مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابٌ : فِيمَنْ نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ مَاشِيًا أَوْ يَخْزِمَ أَنْفَهُ أَوْ غَيْرِ ذَلِكَ . باب: اس شخص کا بیان ، جو یہ نذر مانتا ہے کہ وہ پیدل حج کو جائے گا ، یا اپنی ناک چھیدوا لے گا یا اس کے علاوہ کوئی اور ( نذر مانتا ہے )
حدیث نمبر: 6967
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ أَنَّ أُخْتَهُ نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ قَالَ : " مُرْ أُخْتَكَ أَنْ تَرْكَبَ وَلْتُهْدِ بَدَنَةً " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ : " بَدَنَةً " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، انہوں نے یہ بات ذکر کی کہ ان کی بہن نے یہ نذر مانی ہے کہ وہ پیدل چل کر بیت اللہ تک جائے گی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم اپنی بہن سے یہ کہو : کہ وہ سوار ہو جائے اور قربانی کا جانور ساتھ لے جائے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” قربانی کا جانور “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔