مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ خَلَطَ فِي نَذْرِهِ قُرْبَةً وَغَيْرَهَا . باب: جو شخص اپنی نذر میں ، عبادت اور اس کے علاوہ دوسرے پہلو کو ملا لیتا ہے
حدیث نمبر: 6965
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ نَاقَتِي وَكَيْتَ وَكَيْتَ قَالَ : " أَمَّا نَاقَتُكَ فَانْحَرْهَا ، وَأَمَّا كَيْتَ وَكَيْتَ فَمِنَ الشَّيْطَانِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی : میں نے یہ نذر مانی ہے کہ میں فلاں فلاں جگہ پر اپنی اونٹنی کو قربان کروں گا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جہاں تک تمہاری اونٹنی کا تعلق ہے ، تو تم اسے قربان کر دو ، جہاں تک فلاں ، فلاں چیز ( یا جگہ ) کا تعلق ہے ، تو وہ شیطان کی طرف سے ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ، شعبہ اور ثوری نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔