حدیث نمبر: 6956
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا نَذْرَ إِلَّا فِيمَا أُطِيعَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِ ، وَلَا نَذْرَ فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ ، وَلَا طَلَاقَ وَلَا عَتَاقَ فِيمَا لَا يَمْلِكُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ : " وَلَا يَمِينَ فِي غَصْبٍ " . وَأَسْقَطَ : " وَلَا نَذْرَ فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ " . وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” نذر صرف اس چیز کے بارے میں ہوتی ہے ، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی گئی ہو ، قطع رحمی کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے اور آدمی جب مالک نہ ہو ، تو طلاق دینے ، یا غلام آزاد کرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” غصب کے بارے میں قسم کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی “ اس میں یہ الفاظ ساقط ہیں : ” قطع رحمی کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی “ ۔ معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 6956
درجۂ حدیث محدثین: اسنادہ جید