مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابُ لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ إِنَّمَا النَّذْرُ مَا ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ . باب: معصیت کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے نذر اس چیز کے حوالے سے ہوتی ہے ، جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا ارادہ کیا گیا ہو
حدیث نمبر: 6952
وَعَنْ رَجُلٍ : أَنَّهُ حَجَّ مَعَ ذِي قَرَابَةٍ لَهُ مَقْرُونًا بِهِ . فَرَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " مَا هَذَا ؟ " . فَقَالَ : إِنَّهُ نَذْرٌ . فَأَمَرَ بِالْقِرَانِ أَنْ يُقْطَعَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ مِنْ رُوَاتِهِ . ¤محمد محی الدین
ایک صاحب بیان کرتے ہیں : انہوں نے اپنے ایک رشتے دار کے ساتھ رسی میں بندھ کر حج کیا ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ملاحظہ کیا ، تو فرمایا : اس کی کیا وجہ ہے ؟ انہوں نے بتایا کہ یہ نذر ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رسی کے بارے میں حکم دیا کہ اسے کاٹ دیا جائے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔