مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابُ لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ إِنَّمَا النَّذْرُ مَا ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ . باب: معصیت کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے نذر اس چیز کے حوالے سے ہوتی ہے ، جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا ارادہ کیا گیا ہو
حدیث نمبر: 6951
قَالَ جَابِرٌ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، قِيلَ : إِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَابِرٍ . ¤ وَرَوَاهُ بِرِجَالِ الصَّحِيحِ ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ عَلَى جَابِرٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کی معصیت کے بارے میں نذر پوری نہیں کی جائے گی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، سلیمان بن موسیٰ کے بارے میں یہ بات کہی گئی ہے : اس نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے
یہ روایت صحیح کے رجال کے ساتھ نقل کی ہے ، لیکن یہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ پر ” موقوف “ ہے ۔