مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابٌ بِمَاذَا يُحْلَفُ ؟ وَالنَّهْيِ عَنِ الْحَلِفِ بِغَيْرِ اللَّهِ . باب: کس چیز کے ذریعے حلف اٹھایا جائے اور غیراللہ کے نام پر حلف اٹھانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 6897
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَهُوَ كَمَا قَالَ . إِنْ قَالَ : إِنِّي يَهُودِيٌّ فَهُوَ يَهُودِيٌّ . وَإِنْ قَالَ : إِنِّي نَصْرَانِيٌّ فَهُوَ نَصْرَانِيٌّ . وَإِنْ قَالَ : إِنِّي مَجُوسِيٌّ فَهُوَ مَجُوسِيٌّ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص قسم اٹھاتے ہوئے حلف اٹھاتا ہے ، تو وہ ویسا ہی ہو جاتا ہے ، جیسا اس نے کہا: ہو ، اگر اس نے یہ کہا: ہو : کہ میں یہودی ہو جاؤں ، تو وہ یہودی ہو گا ، اور اگر اس نے یہ کہا: ہو کہ میں عیسائی ہوں تو وہ عیسائی ہو گا اور اگر اس نے یہ کہا: ہو کہ میں مجوسی ہوں تو وہ مجوسی ہو گا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیس بن میمون ہے اور وہ متروک ہے ۔