حدیث نمبر: 6896
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَحْلِفُوا بِالطَّوَاغِيتِ ، وَلَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ وَاحْلِفُوا بِاللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ : " وَاحْلِفُوا بِاللَّهِ ، فَإِنَّهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ أَنْ تَحْلِفُوا بِهِ . وَلَا تَحْلِفُوا بِحَلِفِ الشَّيْطَانِ " . ¤ وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَسَاتِيرُ ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بتوں کے نام پر حلف نہ اٹھاؤ ، اپنے باپ دادا کے نام پر حلف نہ اٹھاؤ ، اللہ کے نام پر حلف اٹھاؤ “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اللہ کے نام پر حلف اٹھاؤ ، کیونکہ اسے یہ بات پسند ہے کہ تم لوگ اس کے نام پر حلف اٹھاؤ ، اور تم شیطان کے حلف کے مطابق حلف نہ اٹھاؤ “ ۔ امام طبرانی کی سند میں مستور راوی ہیں ، اور امام بزار کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 6896
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1343)»