مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابٌ بِمَاذَا يُحْلَفُ ؟ وَالنَّهْيِ عَنِ الْحَلِفِ بِغَيْرِ اللَّهِ . باب: کس چیز کے ذریعے حلف اٹھایا جائے اور غیراللہ کے نام پر حلف اٹھانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 6895
عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ قَالَ : " أَنْتَ رَسُولِي إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ . قُلْ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكُمُ السَّلَامَ وَيَأْمُرُكُمْ بِثَلَاثٍ : لَا تَحْلِفُوا بِغَيْرِ اللَّهِ " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھیجا تو ارشاد فرمایا : تم اہل مکہ کی طرف میرے قاصد ہو تم یہ بتا دینا کہ اللہ کے رسول نے تم لوگوں کو سلام کہا: ہے اور تمہیں تین چیزوں کا حکم دیا ہے تم غیر اللہ کے نام پر حلف نہ اٹھانا اس کے بعد راوی نے پوری ذکر کی ہے ، جو اس سے پہلے گزر چکی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے اور وہ ضعیف ہے ۔