حدیث نمبر: 677
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " تَحَدَّثُوا ، وَلْيَتَبَوَّأَ مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مَقْعَدَهُ مِنْ جَهَنَّمَ " . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّا نَسْمَعُ مِنْكَ أَشْيَاءَ فَنَكْتُبُهَا ؟ قَالَ : " اكْتُبُوا وَلَا حَرَجَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو مُدْرِكٍ ، رَوَى عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ ، وَعَنْهُ بَقِيَّةُ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ حدیث روایت کرو ! لیکن جو شخص میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے گا ، اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم آپ سے کچھ باتیں سنتے ہیں ، کیا ہم انہیں نوٹ کر لیا کریں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم نوٹ کر لیا کرو ! اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابومدرک ہے ، جس نے رفاعہ بن رافع سے روایت نقل کی ہے ، جبکہ اس سے بقیہ نے روایت نقل کی ہے ، میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 677
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف