مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْكَلَامِ فِي الرُّوَاةِ . باب: راویوں کے بارے میں کلام کرنا
حدیث نمبر: 665
وَعَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ : لَقِيتُ سَلَمَةَ بْنَ عَلْقَمَةَ فَحَدَّثَنِي بِهِ ، فَرَجَعَ عَنْهُ ، ثُمَّ قَالَ : إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تُكَذِّبَ صَاحِبَكَ فَلَقِّنْهُ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
حماد بن زید بیان کرتے ہیں : میری ملاقات مسلمہ بن علقمہ سے ہوئی ، اُنہوں نے مجھے یہ روایت بیان کی ، پھر اُنہوں نے اس سے رجوع کیا اور پھر بولے : جب تم یہ ارادہ کرو کہ اپنے ساتھی کی تکذیب کرو ! تو اُس کو اس کی تلقین کرو ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔