حدیث نمبر: 626
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي رُقَيَّةَ قَالَ : سَمِعْتُ مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ النَّاسَ وَهُوَ يَقُولُ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، أَمَا لَكُمْ فِي الْعَصَبِ وَالْكَتَّانِ مَا يُغْنِيكُمْ عَنِ الْحَرِيرِ ؟ وَهَذَا رَجُلٌ فِيكُمْ يُخْبِرُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُمْ يَا عُقْبَةُ ، [ فَقَامَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ ] فَقَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " ، وَأَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ : " مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا حُرِمَهُ أَنْ يَلْبَسَهُ فِي الْآخِرَةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

ہشام بن ابورقیہ بیان کرتے ہیں : میں نے مسلمہ بن مخلد کو سنا ، وہ منبر پر کھڑے ہو کر لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے ، انہوں نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! کیا عصب اور کتان میں تمہیں وہ چیز نہیں ملتی ہے ، جو تمہیں ریشم سے بے نیاز کر دے ؟ تمہارے درمیان یہ صاحب موجود ہیں ، جو تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کریں گے ، اے سیدنا عقبہ ! آپ کھڑے ہو جائیں ( تو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے ) اور اُنہوں نے یہ بات بیان کی : میں نے اللہ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے ، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔ “ ( پھر سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ) اور میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص دنیا میں ریشم پہنے گا وہ آخرت میں اُسے پہننے سے محروم رہے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے ، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 626
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الامام احمد فى مسنده 156/4 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 1745 اورده المؤلف فى زوائد المسند 241 اورده المؤلف فى المقصد العلي 1562»