حدیث نمبر: 6204
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَبْعَةٌ مِنَ السُّنَّةِ فِي الصَّبِيِّ يَوْمَ السَّابِعِ : يُسَمَّى ، وَيُخْتَنُ ، وَيُمَاطُ عَنْهُ الْأَذَى ، وَتُثْقَبُ أُذُنُهُ ، وَيُعَقُّ عَنْهُ ، وَيُحْلَقُ رَأْسُهُ ، وَيُلَطَّخُ بِدَمِ عَقِيقَتِهِ ، وَيُتَصَدَّقُ بِوَزْنِ شَعْرِهِ فِي رَأْسِهِ ذَهَبًا ، أَوْ فِضَّةً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : بچے کے بارے میں ساتویں دن سات چیزیں سنت ہیں : اس کا نام رکھا جائے اس کا ختنہ کیا جائے اس سے بال صاف کیے جائیں گے اس کے کان میں سوراخ کیا جائے ، اس کا عقیقہ کیا جائے ، اس کا سر مونڈ دیا جائے اور اسے عقیقہ ( کے جانور ) کا خون لگا دیا جائے اور اس کے سر کے بالوں کے وزن جتنا سونا یا چاندی صدقہ کی جائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6204
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (562)»