مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ زَمَنِ الْعَقِيقَةِ وَقَضَائِهَا . باب: عقیقہ کا زمانہ ( یعنی وقت )
حدیث نمبر: 6203
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَّ عَنْ نَفْسِهِ بَعْدَمَا بُعِثَ نَبِيًّا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْهَيْثَمَ بْنَ جَمِيلٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْخَيَّاطُ الْمَقْدِسِيُّ لَيْسَ هُوَ فِي الْمِيزَانِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نبی ہونے کے طور پر مبعوث ہونے کے بعد اپنا عقیقہ کیا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ہیثم بن جمیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے امام طبرانی کے استاد أحمد بن مسعود خیاط مقدسی کا ذکر ” میزان “ میں نہیں ہے ۔