حدیث نمبر: 6205
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : أَمَّا حَسَنٌ ، وَحُسَيْنٌ ، وَمُحْسِنٌ ، فَإِنَّمَا سَمَّاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَقَّ عَنْهُمْ ، وَحَلَقَ رُءُوسَهُمْ ، وَتَصَدَّقَ بِوَزْنِهَا ، وَأَمَرَ بِهِمْ فَسُرُّوا ، وَخُتِنُوا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ، حسن ، حسین اور محسن ، ان کے نام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھے تھے ان کے عقیقے کروائے تھے ان کے سر مونڈوائے تھے اور ان کے ( بالوں کے ) وزن جتنی چیز صدقہ کی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں حکم دیا تھا تو ان کو لے جا کر کے ختنہ کر دیا گیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6205
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2571)»