مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ أَيَّامِ الْوَلِيمَةِ . باب: ولیمہ کے ایام
حدیث نمبر: 6182
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِرَأْسِ الْحَسَنِ ، وَالْحُسَيْنِ يَوْمَ سَابِعِهِمَا فَحُلِقَ ، ثُمَّ تَصَدَّقَ بِوَزْنِهِ فِضَّةً ، وَلَمْ يَجِدْ ذِبْحًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ ( کی پیدائش پر ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت ان کا سر مونڈ دیا گیا اور پھر ان کے ( بالوں ) کے وزن جتنی چاندی صدقہ کر دی گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ذبح کرنے کے لئے ( کوئی جانور ) نہیں ملا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اور امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی کی معجم کبیر کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی سند حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔