مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ أَيَّامِ الْوَلِيمَةِ . باب: ولیمہ کے ایام
حدیث نمبر: 6183
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي ضَمْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ الْعَقِيقَةِ ؟ قَالَ : " لَا أُحِبُّ الْعُقُوقَ " . كَأَنَّهُ كَرِهَ الِاسْمَ ، وَقَالَ : " مَنْ وُلِدَ لَهُ فَأَحَبَّ أَنْ يَنْسُكَ عَنْ وَلَدِهِ فَلْيَفْعَلْ " . ¤محمد محی الدین
بنوضمرہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیقہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : میں عقوق ( نافرمانی ) کو پسند نہیں کرتا ہوں ۔ ( راوی کہتے ہیں : ) گویا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لفظ کو ناپسند کیا آپ نے ارشاد فرمایا : جس کا بچہ پیدا ہو اگر وہ اپنے بچے کی طرف سے قربانی کرنے کو پسند کرے تو وہ کر لے ۔