مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْغُرَابِ . باب: کوّے کا بیان
حدیث نمبر: 6083
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : مَنْ يَأْكُلُ الْغُرَابَ ، وَقَدْ سَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسِقًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : کوا کون کھائے گا ؟ جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فاسق قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔