مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبِّ . باب: گوہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6059
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ سِبْطًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ هَلَكَ لَا يُدْرَى أَيْنَ مَهْلَكُهُ ، وَأَنَا أَخْشَى أَنْ تَكُونَ هَذِهِ الضِّبَابَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَقَدْ ذَكَرَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ تَرْجَمَةً فَهُوَ مُرْسَلٌ حَسَنُ الْإِسْنَادِ ، أَوْ مُتَّصِلٌ عَلَى رَأْيِ الْإِمَامِ أَحْمَدَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بنی اسرائیل کا ایک گروہ ہلاکت کا شکار ہو گیا یہ پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں ہلاکت کا شکار ہوا ؟ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ وہ یہی گوہ ہوں گی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے عبدالرحمن بن غنم کے حوالے سے حالات میں یہ بات ذکر کی ہے کہ یہ روایت ” مرسل “ ہے اور سند کے اعتبار سے حسن ہے جبکہ امام أحمد کی رائے کے مطابق یہ روایت متصل ہے ۔