حدیث نمبر: 6058
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَةَ قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ . قَالَ : فَنَزَلْنَا أَرْضًا كَثِيرَةَ الضِّبَابِ . قَالَ : فَأَصَبْنَا مِنْهَا وَذَبَحْنَا . قَالَ : فَبَيْنَا الْقُدُورُ تَغْلِي بِهَا إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فُقِدَتْ ، وَإِنِّي أَخَافُ أَنْ تَكُونَ هِيَ فَاكْفِئُوهَا " . فَكَفَأْنَاهَا ، وَإِنَّا لَجِيَاعٌ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبدالرحمن بن حسنہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے راوی بیان کرتے ہیں : ہم نے ایک ایسی جگہ پر پڑاؤ کیا جہاں گوہ بہت زیادہ تھیں راوی کہتے ہیں : ہم نے انہیں پکڑا اور انہیں ذبح کر لیا راوی کہتے ہیں : ابھی وہ ہنڈیاؤں میں پکائی جا رہی تھیں کہ اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا : بنی اسرائیل کی ایک امت گم ہو گئی تھی مجھے یہ اندیشہ ہے کہ یہ وہی نہ ہوں تو تم ان ہنڈیاؤں کو انڈیل دو ! ( راوی کہتے ہیں : ) تو ہم نے انہیں انڈیل دیا حالانکہ ہم بھوکے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6058
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1217) اخرجه ابو يعلي فى المسند (931) اخرجه احمد فى المسند (196/4)»