مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْأَرْنَبِ . باب: خرگوش کا بیان
حدیث نمبر: 6057
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَهْدَيْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْنَبًا ، وَعَائِشَةُ نَائِمَةٌ فَرَفَعَ لَهَا مِنْهَا الْفَخِذَ فَلَمَّا انْتَبَهَتْ أَعْطَاهَا إِيَّاهُ فَأَكَلَتْهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں خرگوش ( کا گوشت پیش کیا گیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سو رہی تھیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے زانوں کا حصہ ان کے لئے رکھ لیا جب وہ بیدار ہوئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں وہ دیا اور انہوں نے اس کو کھایا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔