مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ ذَبَائِحِ أَهْلِ الْكِتَابِ . باب: اہل کتاب کے ذبیحہ کا بیان
حدیث نمبر: 6055
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَبَائِحِ النَّصَارَى ، وَكَنَائِسِهِمْ ، وَأَعْيَادِهِمْ ؟ وَقَالَ : " إِنْ لَمْ تَأْكُلُوهَا ، فَأَطْعِمُونِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عیسائیوں کے ذبیحہ ان کے گرجا گھروں اور ان کی عید کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : اگر تم اسے نہیں کھاتے ہو ، تو مجھے کھلا دو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔