مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ ذَبَائِحِ أَهْلِ الْكِتَابِ . باب: اہل کتاب کے ذبیحہ کا بیان
حدیث نمبر: 6054
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : إِنَّمَا أُحِلَّتْ ذَبَائِحُ الْيَهُودِ ، وَالنَّصَارَى لِأَنَّهُمْ آمَنُوا بِالتَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ الْبَجَلِيُّ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ ، وَغَيْرُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : یہودی اور عیسائیوں کے ذبیحہ کو حلال قرار دیا گیا ہے کیونکہ وہ لوگ توراۃ اور انجیل پر ایمان رکھتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمر بجلی ہے ، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔