حدیث نمبر: 6043
وَعَنْ رَافِعٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذِي الْحُلَيْفَةِ مِنْ تِهَامَةَ . قَالَ رَافِعٌ : ثُمَّ إِنَّ نَاضِحًا تَرَدَّى فِي بِئْرٍ بِالْمَدِينَةِ فَذُكِّيَ مِنْ قِبَلِ شَاكِلَتِهِ - يَعْنِي خَاصِرَتَهُ - فَأَخَذَ مِنْهُ عُمَرُ عَشِيرًا بِدِرْهَمٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم ذوالحلیفہ میں ، جو تہامہ کی جگہ ہے ، وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک اونٹنی مدینہ کے کنویں میں گر گئی تو اسے اس کی کوکھ کی طرف سے ذبح کیا گیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا دسواں حصہ ایک درہم کے عوض میں حاصل کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6043
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4380 مطولا)»