مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ ذَكَاةِ الْمُتَرَدِّي وَنَحْوِهِ . باب: ( بلندی سے ) گرے ہوئے یا اس کی مانند جانور کو ذبح کرنا
حدیث نمبر: 6041
عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ : مَا تَكُونُ الذَّكَاةُ إِلَّا فِي الْحَلْقِ وَاللَّبَّةِ ؟ فَقَالَ : " لَوْ طَعَنْتَ فِي فَخِذِهَا لَأَجْزَأَ عَنْكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ الشُّرُودِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ سے دریافت کیا گیا کہ کیا ذبح کرنا صرف حلق اور لبہ میں ہوتا ہے آپ نے فرمایا : اگر تم اس کے زانوں پر ( تیر یا نیزہ ) چبھو دو تو یہ بھی تمہاری طرف سے کفایت کر جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بکر بن الشرود ہے اور وہ ضعیف ہے ۔