مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ . باب: حدیث کا سماع اور اُس کی تبلیغ
حدیث نمبر: 598
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : فِي أَوَّلِ هَذِهِ الْأُمَّةِ يَسْمَعُ صِغَارُهُمْ مِنْ كِبَارِهِمْ ، وَفِي آخِرِهِمْ يَسْمَعُ كِبَارُهُمْ مِنْ صِغَارِهِمْ . قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ : وَلِمَ ذَلِكَ ؟ قَالَ : لِأَنَّ الصِّغَارَ سَمِعُوا وَلَمْ يَسْمَعِ الْكِبَارُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : اس امت کے ابتدائی حصے میں کمسن لوگ ، بڑے لوگوں سے سماع کرتے ہیں ( یعنی علم حاصل کرتے ہیں ) اور اس امت کے آخری حصے میں ، بڑی عمر کے لوگ ، کمسن لوگوں سے سماع کریں گے ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا : اس کی وجہ کیا ہو گی ؟ انہوں نے جواب دیا : کیونکہ کمسن لوگوں نے سماع کیا ہو گا ، اور بڑی عمر کے لوگوں نے سماع نہیں کیا ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے اور وہ متروک ہے ۔