❮
❯
حدیث نمبر: 599
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ : يَا بَنِيَّ ، إِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ فَاحْتَفِظُوا بِهَا : لَا تَقْبَلُوا الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مِنْ ثِقَةٍ ، وَلَا تَدِينُوا وَلَوْ لَبِسْتُمُ الْعَبَاءَ ، وَلَا تَكْتُبُوا شِعْرًا تَشْغَلُوا بِهِ قُلُوبَكُمْ عَنِ الْقُرْآنِ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَيُحْتَمَلُ فِي هَذَا عَلَى ضَعْفِهِ .
محمد محی الدین

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : جب اُن کی وفات کا وقت قریب آیا ، تو انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹو ! میں تمہیں تین چیزوں سے منع کرتا ہوں ، تم انھیں یاد رکھنا ! اللہ کے رسول کی حدیث ، صرف کسی مستند شخص سے قبول کرنا ، اور تم قرض نہ لینا ، خواہ تمہیں پھٹے پرانے کپڑے پہننے پڑیں ، اور تم شعر نوٹ نہ کرنا ، ورنہ تمہارے دل ، قرآن سے ہٹ کے اُس ( شاعری ) میں مشغول ہو جائیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس روایت میں اسے قابل برداشت سمجھا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 599
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف