مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ . باب: حدیث کا سماع اور اُس کی تبلیغ
حدیث نمبر: 597
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : كُنَّا نَجْلِسُ إِلَى أَبِي أُمَامَةَ فَيُحَدِّثُنَا حَدِيثًا كَثِيرًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا سَكَتَ قَالَ : أَعَقَلْتُمْ ؟ بَلِّغُوا كَمَا بُلِّغْتُمْ . ¤ رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ مذکور ہے : سلیم بن عامر بیان کرتے ہیں : ہم سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا کرتے تھے ، تو وہ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بہت سی احادیث بیان کرتے تھے ، جب وہ خاموش ہوتے ( یعنی جب وہ احادیث بیان کر لیتے تھے ) تو یہ فرماتے تھے : کیا تم نے سمجھ لیا ہے ؟ اب تم تبلیغ کرنا ! جس طرح تمہیں تبلیغ کی گئی ہے ۔
یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اور ان دونوں کی سند حسن ہے ۔