مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ الْجُلُوسِ عِنْدَ الْعَالِمِ . باب: عالم کے پاس بیٹھنا
حدیث نمبر: 553
عَنْ قُرَّةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا جَلَسَ جَلَسَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ حِلَقًا حِلَقًا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ ، كَذَّبَهُ أَحْمَدُ . ¤محمد محی الدین
قرہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف فرما ہوتے تھے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد حلقہ بنا کے بیٹھتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام ہے ، جسے امام أحمد نے کذاب قرار دیا ہے ۔