مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ الْبُكُورِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ . باب: علم کے حصول کے لیے صبح جلدی جانا
حدیث نمبر: 552
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اغْدُوَا فِي طَلَبِ الْعِلْمِ ; فَإِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي أَنْ يُبَارِكَ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا ، وَيَجْعَلَ ذَلِكَ يَوْمَ الْخَمِيسِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُوِيدٍ ، وَهُوَ يَسْرِقُ الْحَدِيثَ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” علم کے حصول کے لیے صبح جاؤ ! کیونکہ میں نے اپنے پروردگار سے یہ دعا کی ہے : کہ وہ میری اُمت کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے “ ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کام ( یعنی لوگوں کو تعلیم دینے ) کے لیے جمعرات کا دن مخصوص کیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سوید ہے ، جو حدیث چوری کرتا ہے ۔