مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ الْمَجَالِسُ ثَلَاثَةٌ . باب: مجالس تین قسم کی ہوتی ہیں
حدیث نمبر: 540
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ الْمَجَالِسَ ثَلَاثَةٌ : سَالِمٌ ، وَغَانِمٌ ، وَشَاجِبٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مجالس ، تین قسم کی ہوتی ہیں ( جن سے اُٹھنے کے بعد آدمی ) سلامتی والا ( یا ) غنیمت والا ( یا پھر ) غمگین ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔