حدیث نمبر: 539
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : فَعَلَيْكُمْ بِهَذَا الْقُرْآنِ ; فَإِنَّهُ مَأْدُبَةُ اللَّهِ فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ مَأْدُبَةِ اللَّهِ فَلْيَفْعَلْ ، فَإِنَّمَا الْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” تم پر اس قرآن کو سیکھنا لازم ہے ، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا دستر خوان ہے ، تم میں سے جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ وہ اس دسترخوان میں سے کچھ حاصل کر سکے ، تو اُسے ایسا کر لینا چاہیے ، کیونکہ علم ، سیکھنے سے حاصل ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ، جس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 539
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «آورده المؤلف فى كشف الاستار 158»