مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ صِيَامِ السَّبْتِ وَالْأَحَدِ . باب: ہفتے اور اتوار کے دن روزہ رکھنا
وَعَنْ عُبَيْدٍ الْأَعْرَجِ قَالَ : حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ يَتَغَدَّى وَذَلِكَ يَوْمَ السَّبْتِ فَقَالَ لَهَا : " تَعَالَيْ فَكُلِي " . فَقَالَتْ : إِنِّي صَائِمَةٌ . فَقَالَ : " صُمْتِ أَمْسِ ؟ " . قَالَتْ : لَا ! قَالَ : " كُلِي ; فَإِنَّ صِيَامَ يَوْمِ السَّبْتِ لَا لَكِ وَلَا عَلَيْكِ " . ¤ قُلْتُ : لَهَا حَدِيثٌ فِي صِيَامِ يَوْمِ السَّبْتِ فِي السُّنَنِ غَيْرُ هَذَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤عبید اعرج بیان کرتے ہیں : میری دادی نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ناشتہ کر رہے تھے یہ ہفتے کے دن کی بات ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان خاتون سے فرمایا تم آگے آؤ اور کھانا کھاؤ اس نے عرض کی : میں نے روزہ رکھا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم نے گزشتہ کل روزہ رکھا تھا اس نے جواب دیا : جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پھر تم کھا لو کیونکہ ہفتے کے دن کا روزہ نہ تمہارے حق میں ہو گا ، اور نہ تمہارے خلاف ہو گا ( یعنی نہ گناہ ہو گا ، اور نہ ہی ثواب ملے گا ) ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ، اس خاتون کے حوالے سے ہفتے کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں ایک حدیث ” سنن “ میں منقول ہے ، جو اس کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔