مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ . باب: ہر مہینے میں تین روزے رکھنا
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " صَامَ نُوحٌ عَلَيْهِ السَّلَامُ الدَّهْرَ إِلَّا يَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى ، وَصَامَ دَاوُدُ عَلَيْهِ السَّلَامُ نِصْفَ الدَّهْرِ ، وَصَامَ إِبْرَاهِيمُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ، صَامَ الدَّهْرَ ، وَأَفْطَرَ الدَّهْرَ " . ¤ قُلْتُ : صِيَامُ نُوحٍ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ . وَصِيَامُ دَاوُدَ فِي الصَّحِيحِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو قَنَانٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” سیدنا نوح علیہ السلام ہمیشہ روزہ رکھتے تھے صرف عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن نہیں رکھتے تھے سیدنا داؤد علیہ السلام نصف زمانہ ( یعنی ایک دن روزہ رکھتے تھے ، اور ایک دن نہیں رکھتے تھے ) سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہر مہینے میں تین دن روزہ رکھا کرتے تھے یوں پورا زمانہ رکھا بھی گیا اور پورا زمانہ نہیں بھی رکھا گیا ( یعنی ہر دن کے روزے کا بدلہ دس گنا ہوتا ہے ، تو یوں تین دن پورے مہینے کے برابر ہوں گے ) “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا نوح علیہ السلام کے روزہ رکھنے سے متعلق روایت کو امام ابن ماجہ نے نقل کیا ہے ، اور سیدنا داؤد علیہ السلام کے روزہ رکھنے سے متعلق روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوقتان ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔