مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ الصِّيَامِ فِي شَهْرِ اللَّهِ الْمُحَرَّمِ وَالْأَشْهُرِ الْحُرُمِ . باب: اللہ تعالیٰ کے مہینے محرم اور حرمت والے مہینوں کے روزوں کا بیان
حدیث نمبر: 5149
وَعَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَامَ يَوْمًا مِنَ الْمُحَرَّمِ فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ حَبِيبٍ أَيْضًا . ¤محمد محی الدین
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص محرم کے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے ، تو اس کو ہر ایک دن کے عوض میں تیس نیکیاں ملتی ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں بھی ہیثم بن حبیب نامی راوی ہے ۔