مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ الصِّيَامِ فِي شَهْرِ اللَّهِ الْمُحَرَّمِ وَالْأَشْهُرِ الْحُرُمِ . باب: اللہ تعالیٰ کے مہینے محرم اور حرمت والے مہینوں کے روزوں کا بیان
حدیث نمبر: 5148
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَامَ يَوْمَ عَرَفَةَ كَانَ لَهُ كَفَّارَةَ سَنَتَيْنِ ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا مِنَ الْمُحَرَّمِ فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ ثَلَاثُونَ يَوْمًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ حَبِيبٍ ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص عرفہ کے دن روزہ رکھتا ہے ، تو یہ اس کے لئے دو سال کے ( گناہوں کا ) کفارہ بن جاتا ہے ، اور جو شخص محرم کا ایک دن روزہ رکھتا ہے تو ہر ایک دن کے روزے کے عوض میں اسے تیس دن کے روزوں کا اجر ملتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن حبیب ہے ، جسے امام ذہبی نے ” ضعیف“ قرار دیا ہے ۔