حدیث نمبر: 5150
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْمَفْرُوضَةِ الصَّلَاةُ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ ، وَأَفْضَلَ الصِّيَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الَّذِي تَدْعُونَهُ الْمُحَرَّمَ " . ¤ قُلْتُ : عَزَاهُ فِي الْأَطْرَافِ إِلَى النَّسَائِيِّ ، وَلَمْ أَجِدْهُ فِي نُسْخَتِي ، وَهُوَ فِي الْكُبْرَى . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرمایا کرتے تھے : ” فرض نماز کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والی نماز وہ ہے ، جو نصف رات وقت ادا کی جائے اور رمضان کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والا روزہ اللہ تعالیٰ کے مہینے کا روزہ ہے ، جسے تم محرم کا نام دیتے ہو“ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” اطراف“ کے مصنف نے اس کی نسبت امام نسائی رحمہ اللہ کی طرف کی ہے ، لیکن میں نے اپنے پاس موجود نسخے میں
یہ روایت نہیں پائی ہے یہ ” سنن کبری“ میں موجود ہے ۔

یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 5150
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1695)»