مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ صِيَامِ يَوْمِ عَرَفَةَ . باب: عرفہ کے دن روزہ رکھنا
حدیث نمبر: 5145
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ ؟ فَقَالَ : كُنَّا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعْدِلُهُ بِصَوْمِ سَنَتَيْنِ . ¤ قُلْتُ : لَهُ عِنْدَ النَّسَائِيِّ : يَعْدِلُهُ بِصَوْمِ سَنَةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے جواب دیا : جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے تو ہم اس دن کو دو سال کے روزوں کے برابر سمجھتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان کے حوالے سے امام نسائی رحمہ اللہ نے
یہ روایت نقل کی ہے ۔ کہ وہ اسے ایک سال کے روزوں کے برابر سمجھتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔