مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ صِيَامِ يَوْمِ عَرَفَةَ . باب: عرفہ کے دن روزہ رکھنا
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَامَ يَوْمَ عَرَفَةَ كَانَ لَهُ كَفَّارَةَ سَنَتَيْنِ ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا مِنَ الْمُحَرَّمِ فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ ثَلَاثُونَ يَوْمًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ حَبِيبٍ عَنْ سَلَّامٍ الطَّوِيلِ ، وَسَلَّامٌ ضَعِيفٌ وَأَمَّا الْهَيْثَمُ بْنُ حَبِيبٍ فَلَمْ أَرَ مَنْ تَكَلَّمَ فِيهِ غَيْرُ الذَّهَبِيِّ ; اتَّهَمَهُ بِخَبَرٍ رَوَاهُ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص عرفہ کے دن روزہ رکھتا ہے ، تو یہ اس کے لئے دو سال کے ( گناہوں کا ) کفارہ بن جاتا ہے ، اور جو شخص محرم کے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے ، تو ہر ایک دن کے عوض میں اسے تیس دن کا ثواب ملتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں یہ مذکور ہے اسے ہیشم بن حبیب نے سلام طویل سے روایت کیا ہے ، اور سلام نامی راوی ضعیف ہے جہاں تک ہیثم بن حبیب کا تعلق ہے ، تو ذہبی کے علاوہ میں نے کسی اور کو اس کے بارے میں کلام کرتے ہوئے نہیں سنا ہے ذہبی نے اس روایت کے حوالے سے اس پر تہمت عائد کی ہے ، جو روایت اس نے نقل کی ہے ۔ ابن حبان نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔