مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ صِيَامِ يَوْمِ عَرَفَةَ . باب: عرفہ کے دن روزہ رکھنا
حدیث نمبر: 5146
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ صِيَامِ يَوْمِ عَرَفَةَ قَالَ : " يُكَفِّرُ السَّنَةَ الَّتِي أَنْتَ فِيهَا ، وَالسَّنَةَ الَّتِي بَعْدَهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ کہ آپ سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : یہ اس سال کا کفارہ بن جاتا ہے ، جس میں تم ہو ، اور اس کے بعد والے سال کا بھی ( کفارہ بن جاتا ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔