مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ . باب: آخری عشرے کا بیان
حدیث نمبر: 5029
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ الْأَوَاخِرُ طَوَى فِرَاشَهُ وَاعْتَزَلَ النِّسَاءَ ، وَجَعَلَ عَشَاءَهُ سَحُورًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ وَاقِدٍ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : لَهُ أَحَادِيثُ مُنْكَرَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ جب آخری عشرہ داخل ہو جاتا تھا ، تو آپ اپنے بچھونے کو لپیٹ دیتے تھے خواتین سے علیحدگی اختیار کرتے تھے ، اور اپنے رات کے کھانے کو سحری کے وقت کر دیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن واقد بصری ہے ۔ ابن عدی کہتے ہیں : اس کے حوالے سے منکر احادیث منقول ہیں ۔