مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَضْعُفُ عَنِ الصَّوْمِ . باب: جو شخص روزہ رکھنے کے حوالے سے کمزور ہو ( یعنی روزہ نہ رکھ پائے )
حدیث نمبر: 4950
عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا ضَعُفَ عَنِ الصَّوْمِ قَبْلَ مَوْتِهِ عَامًا فَأَفْطَرَ وَأَطْعَمَ عَنْ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
قتادہ بیان کرتے ہیں : سیدنا انس رضی اللہ عنہ روزہ رکھنے کے قابل نہ رہے یہ ان کی فوت ہونے سے ایک سال پہلے کی بات ہے ، تو انہوں نے روزے ترک کر دیے اور وہ ہر ایک دن کے عوض میں ایک مسکین کو کھانا کھلاتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔