مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَضْعُفُ عَنِ الصَّوْمِ . باب: جو شخص روزہ رکھنے کے حوالے سے کمزور ہو ( یعنی روزہ نہ رکھ پائے )
حدیث نمبر: 4951
وَعَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ قَالَ : ضَعُفَ أَنَسٌ عَنِ الصَّوْمِ فَصَنَعَ جَفْنَةً مِنْ ثَرِيدٍ فَدَعَا ثَلَاثِينَ مِسْكِينًا فَأَطْعَمَهُمْ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایوب بن ابوتمیمہ بیان کرتے ہیں : سیدنا انس رضی اللہ عنہ روزہ رکھنے کے قابل نہیں رہے ، تو انہوں نے ثرید کا ایک پیالہ بنوایا اور تیس مسکینوں کو بلوا کر انہیں کھانا کھلایا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔