حدیث نمبر: 4947
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " هَلْ أَصْبَحَ أَحَدٌ مِنْكُمُ الْيَوْمَ صَائِمًا ؟ " . فَسَكَتُوا ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ . ثُمَّ قَالَ : " هَلْ عَادَ أَحَدٌ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا ؟ " . فَسَكَتُوا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ . ثُمَّ قَالَ : " هَلْ تَصَدَّقَ أَحَدٌ مِنْكُمُ الْيَوْمَ بِصَدَقَةٍ ؟ " . فَسَكَتُوا ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى اسْتَعْلَى بِهِ الضَّحِكُ ، ثُمَّ قَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا جَمَعَهُنَّ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ إِلَّا مُؤْمِنٌ ، وَإِلَّا دَخَلَ [ بِهِنَّ ] الْجَنَّةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي حَدِيثٌ بِنَحْوِ هَذَا فِي صَوْمِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا تم میں سے آج کسی نے روزہ رکھا ہوا ہے ؟ لوگ خاموش رہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم میں سے کسی نے آج کسی بیمار کی عیادت کی ہے ؟ لوگ خاموش رہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم میں سے کسی نے آج کوئی صدقہ دیا ہے ؟ لوگ خاموش رہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسکراہٹ گہری ہو گئی پھر آپ نے ارشاد فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ایک ہی دن میں یہ سب کام کوئی مؤمن ہی کر سکتا ہے ، اور وہ ان کی وجہ سے جنت میں داخل ہو گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں اس کی مانند ایک حدیث جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے متعلق باب میں آگے آئے گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 4947
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن لغيرہ
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7826)»