مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّحُورِ . باب: سحری کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4848
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَرِّبِي إِلَيْنَا الْغَدَاءَ الْمُبَارَكَ " . - يَعْنِي : السَّحُورَ ، وَرُبَّمَا لَمْ يَكُنْ إِلَّا تَمْرَتَيْنِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مبارک ناشتہ ہمارے سامنے پیش کرو “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سحری تھی حالانکہ بعض اوقات اس میں صرف دو کھجوریں ہوتی تھیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔