مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّحُورِ . باب: سحری کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4849
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ ، وَأَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَسَحَّرُوا فِي آخِرِ اللَّيْلِ " . وَكَانَ يَقُولُ : " هُوَ الْغَدَاءُ الْمُبَارَكُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جُبَارَةُ بْنُ مُغَلِّسٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” رات کے آخری حصے میں ( یعنی صبح صادق سے کچھ پہلے ) سحری کر لو “ ( راوی بیان کرتے ہیں ) آپ یہ فرمایا کرتے تھے : ” یہ مبارک ناشتہ ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جبارہ بن مفلس ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔